ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:عقلی ، جسمانی ، سماجی اور وحانی خیالات میں توازن ایک بہتر شخصیت کی تعمیر کرتاہے : گنگا دھر نائک

بھٹکل:عقلی ، جسمانی ، سماجی اور وحانی خیالات میں توازن ایک بہتر شخصیت کی تعمیر کرتاہے : گنگا دھر نائک

Sat, 08 Jul 2017 20:22:33    S.O. News Service

بھٹکل:8/جولائی (ایس اؤنیوز)انسانی سوچ جب قول و عمل میں نظر آتی ہے تو زندگی حسین اور خوبصورت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنڑا ساہتیہ پریشد کے مقامی صدر گنگادھر نائک نے کیا۔

وہ یہاں دھرمستھل دیہی ترقی منصوبہ جات اور تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے اشتراک سے منعقدہ بہتر عزم پروگرام میں شخصی تعمیر پر مقالہ پیش کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے مقالے میں بتایا کہ ہمیں عقلی ، جسمانی ، سماجی اور روحانی خیالات کے درمیان یکسانیت پید اکرنی چاہئے، کسی طرح کی کوئی برائی میں مبتلا نہ ہوں تو ایک بہتر شخصیت تشکیل پاتی ہے۔ بزرگوں کی عزت کرنے والے ہی اعتماد اور پرسکون زندگی گزارتے ہیں۔ سرکاری ہائی اسکول کے صدر مدرس ونایک اودھانی نے پروگرام کی صدارت کی۔ پروگرا م میں دھرمستھل دیہی ترقی جات منصوبے کے صدر تلسی کھاروی ، نگراں کار بھرت اور کنڑاساہتیہ پریشد کے اعزازی سکریٹری ایم پی بھنڈاری نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈائس پر پرکاش شرالی موجود تھے۔ دیپا دیواڑیگا نے نظامت کی۔


Share: